• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm

’اردو ادب کے ایک عہد کا خاتمہ‘ ضیا محی الدین کے انتقال پر شوبز اور صحافی برادری کا اظہار افسوس

شائع February 13, 2023
— فوٹو: ٹوئٹر
— فوٹو: ٹوئٹر

معروف اداکار، ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کے انتقال پر متعدد شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیا محی الدین کا انتقال اردو ادب کے ایک عہد کا خاتمہ ہے۔

ضیا محی الدین کے اہل خانہ کے مطابق وہ کئی روز سے علیل تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

پاکستانی وکیل اور سماجی کارکن نگہت داد اور حیدر مہدی نے ضیا محی الدین کے انتقال کو بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

صحافی عمر بن اجمل، اظہر عباس اور بینا سرور کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین جیسے عظیم انسان سے ان کی زندگی میں ملاقات کرنا خوش قسمتی ہے۔

آر جے انوشے اشرف اور اداکار طوبیٰ صدیقی نے ضیا محی الدین کے انتقال کو انڈسٹری کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

اداکار یاسر حسین نے کہا کہ ’اس ملک کا نقصان روزانہ ہو رہا ہے، آج پاکستان کی آواز بھی چلی گئی‘۔

اس کے علاوہ اداکار جنید خان، سمیع خان، عدنان ملک اور ژالے سرحدی نے مرحوم ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کے لیے دعائے مغفرت کی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024