• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

امریکا: مہاجرین کو لانے والی بس میکسیکو میں حادثے کا شکار، 17 افراد ہلاک

شائع February 21, 2023
میکسیکو کی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیو کے کنٹرول سے نکل جانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی — فائل فوٹو
میکسیکو کی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیو کے کنٹرول سے نکل جانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی — فائل فوٹو

شمالی امریکا کے تین ممالک سے تارکین وطن کو لانے والی بس میکسیکو میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق وینزویلا، کولمبیا اور وسطی امریکا سے مہاجرین کو لانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

پیوبلا کے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ حادثہ اتوار کی روز ہائی وے پر پیش آیا جب 45 مسافروں کے ساتھ ایک بس ملک کے شمال کی طرف سے آرہی تھی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی 15 افراد ہلاک ہوگئے اور 15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ان میں سے مزید دو مسافر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

جائے وقوع سے لاشوں کو منتقل کرنے والے مقامی پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق مسافر بس ٹورس ٹورسٹیکوس میڈینا نامی ایک نجی بس لائن کا حصہ تھی جو کہ جنوبی میکسیکو کے سرحدی شہر سے میکسیکو سٹی جارہی تھی۔

پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور اور اسسٹنٹ بھی شامل ہیں۔

پیوبلا ریاست کے حکام نے اس بات کا تعین نہیں کیا کہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں میں کتنے افراد مہاجرین تھے، جبکہ میکسیکو کے مائیگریشن انسٹی ٹیوٹ نے بھی فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

خیال رہے کہ اکثر مہاجرین میکسیکو سے خطرناک راستے اختیار کرکے امریکی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کولمبیا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کولمبیا سے تعلق رکھنے والا ایک 56 سالہ شہری بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والے دو مرد اور ایک خاتون بھی شامل ہیں جنہیں پیوبلا کے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک شخص کو پڑوسی ریاست اوکساکا میں مائیگریشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

میکسیکو کی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیو کے کنٹرول سے نکل جانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی جس کے پرزے بکھرے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاناما ریاست میں مسافر بس پہاڑ سے گرنے کے نتیجے میں متعدد تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے جو کہ ملکی تاریخ میں نقل مکانی کا بدترین حادثہ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024