• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm

سوشل میڈیا کی بندش: پاکستانیوں نے ’وی پی این‘ کے ذریعے حل نکال لیا، میمز کی بھرمار

شائع May 11, 2023
—فوٹو: آن لائن
—فوٹو: آن لائن

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے درمیان دو روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک ہیں تاہم بیشتر پاکستانیوں نے اس کا حل وی پی این کے ذریعے نکال لیا جس کے بعد ٹوئٹر پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس وقت قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں ہیں اور انہیں عدالت نے 8 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے دو گھنٹے بعد ہی ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے اور احتجاج شروع ہوگئے تھے، جس وجہ سے مقامی انتظامیہ نے متعدد شہروں میں دفعہ 144 نافذ کی تھی۔

اسی دوران وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل براڈ بینڈ سروسز، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی بلاک کر دیا تھا، پی ٹی اے کاکہنا تھا کہ انٹرنیٹ بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔

تاہم شہریوں نے اس کا بھی حل نکال لیا، بیشتر لوگوں نے وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا شروع کیا جس کے یکے بعد دیگرے سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا۔

خیال رہے کہ وی پی این کے معنی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس ہے جسے انسٹال کرکے آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کے موبائل میں انٹرنیٹ سروس موجود ہو۔

کچھ ٹوئٹر صارفین نے لکھا کہ ’اسلام آباد پولیس بھی وی پی این استعمال کررہی ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024