• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

لاہور ہائیکورٹ: فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

شائع May 17, 2023
جسٹس محمد انوارالحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا— فوٹو: پی ٹی وی
جسٹس محمد انوارالحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا— فوٹو: پی ٹی وی

لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد انوارالحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لیکن مدعا علیہ نے ان کا نام غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا یہ اقدام سیاسی انتقام کی ایک روشن مثال ہے کیونکہ فرخ حبیب کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں، وہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہری اور سابق وزیر مملکت ہیں۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکال کر بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

مذکورہ درخواست وزارت داخلہ اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے خلاف دائر کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024