— فوٹو: اے ایف پی

تصاویر: فرانس میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، پُرتشدد مظاہرے جاری

جمعہ کی رات 270 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جس سے بدامنی شروع ہونے کے بعد گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 1100 سے تجاوز کر چکی ہے، وزیر داخلہ
شائع July 1, 2023

فرانس میں شمالی افریقی نژاد نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ملک بھر میں مسلسل چار روز سے ہنگاموں کا سلسلہ جاری ہے جن پر قابو پانے کے لیے ہفتے کو 45 ہزار پولیس افسران تعینات کردیے گئے اور متعدد بکتر بند گاڑیاں سڑکوں پر گشت کر رہی ہیں۔

28 جون کو پیرس میں ٹریفک اسٹاپ کے دوران پولیس کی جانب سے 17 سالہ نوجوان ناہیل ایم کو پولیس کی جانب سے گولی مارنے کے واقعےکے بعد ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے اور مشہور شخصیات نے بھی اس قتل پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینن نے ہفتے کی صبح بتایا کہ جمعہ کی رات 270 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جس سے بدامنی شروع ہونے کے بعد گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 1100 سے تجاوز کر چکی ہے۔

پُرتشدد مظاہروں کے بعد ایک راہگیر لوٹی گئی دکان کے سامنے —فوٹو: اے ایف پی

فائر فائٹرز ملبے کے قریب کھڑے ہیں جہاں سے دھواں اٹھ رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

نوجوان کی ہلاکت کے خلاف پُرتشدد مظاہرے، ایک گاڑی کو نذر آتش کر دیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

ایک خاتون اپنے موبائل فون سے لوٹی گئی دکان کی تصاویر بنا رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی

ایمرجنسی حکام پیرس سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب میں مونٹارگس میں جلی ہوئی عمارت کا سروے کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

یکم جولائی کو لوٹے گئے سپراسٹور کی ایک تصویر—فوٹو: اے ایف پی

صفائی اور حفاظتی ٹھیکیدار مارسیلے کے وسط میں بینک کی تباہ شدہ کھڑکی کا معائنہ کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

نذر آتش کی گئی گاڑی کا ایک منظر — فوٹو: اے ایف پی

جرمن سیاح اپنی کار کے قریب بیٹھے ہیں، جسے مسلسل چوتھی رات فسادات کے دوران جلا دیا گیا—فوٹو: اے ایف پی