• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام

—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر نامی لڑکے سے گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہال میں ہوئی تھی، دلہے سے متعلق آفریدی خاندان نے کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

دلہا اور دلہن کی جوڑے کی تصاویر منظر عام پر نہیں لائی گئیں تاہم سوشل میڈیا پر دولہے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد، حسن علی، امام الحق، شان مسعود تقریب میں خوشگوار موڈ میں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے کراچی میں قومی ٹریننگ کیمپ میں مصروف تھے، کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں خاص طور پر شرکت کی تھی۔

دوسری جانب شاہد آفریدی نے بھی اپنی بڑی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں رخصتی کے لمحات کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا۔

انہوں نے بیٹی کے نام پیغام میں لکھا کہ ’میری پیاری بیٹی، ایسا لگتا ہے کہ کل کی ہی بات ہو جب میں نے آپ کو اپنی بانہوں میں اٹھایا تھا اور اس دن میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ میں آپ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔‘

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’ اگرچہ آپ اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے والی ہیں، آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی کیونکہ میں وہ شخص ہوں جس نے آپ سے پہلے پیار کیا۔’

شاہد آفریدی نے جوڑے کو دعائیں دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’ اللہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے، آمین۔’

یاد رہے کہ اقصیٰ آفریدی کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں ہوگیا تھا اور گزشتہ روز شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

شادی کی تقریبات کو محدود اور سادہ رکھا گیا، جس میں دونوں خاندان کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔

گزشتہ سال جوڑے کی نکاح کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جہاں نکاح خواں کی جانب سے سنا جاسکتا تھا کہ اقصیٰ آفریدی کا حق مہر 131 تولہ چاندی رکھا گیا، جس کی اس وقت مالیت 2 لاکھ 60 ہزار 952 روپے بنتی ہے۔

قبل ازیں فروری 2023 میں قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024