• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am

انفینکس کا طاقتور بیٹری کا حامل ہاٹ سیریز فون متعارف

شائع July 15, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ موبائل بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے ہاٹ سیریز کے ’ہاٹ 30‘ فائیو جی کو طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرادیا۔

کمپنی نے گزشتہ ماہ بھی ہاٹ 30 سیریز کے کچھ فون متعارف کرائے تھے اور اب کمپنی نے ہاٹ 30 کو فائیو جی فیچر کے ساتھ پیش کردیا۔

’انفینکس: ہاٹ 30‘ کو کمپنی نے 8۔6 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا ہے جب کہ اس میں اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

میڈیا ٹیک ہولیو کی چپ سے لیز فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر نئے فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس کی ٹیکنالوجی کو بھی ایڈوانس کردیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دو کیمرے جب کہ فرنٹ پر ایک کیمرا دیا گیا ہے اور سیلفی کیمرے کو 8 میگا پکسل تک محدود رکھا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دیے گئے دو میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرے کیمرے کے پکسلز کے حوالے سے کمپنی نے کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم ذرائع کے مطابق دوسرا کیمرا 8 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

اگرچہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمروں کی ٹیکنالوجی بہتر بنائی گئی ہے، تاہم زیادہ تر صارفین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انفینکس ہاٹ 30 کے کیمروں کو اپڈیٹ نہیں کیا گیا ہوگا۔

فون کو 4 اور 8 جی بی ریم جب کہ 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اسے تین مختلف رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کی سب سے اچھی بات اس کی طاقتور یعنی 6 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جس سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسے دو دن تک آرام سے چلایا جا سکتا ہے۔

فون میں 18 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق محض 30 منٹ میں صارفین 50 فیصد تک بیٹری چارج کر سکیں گے۔

فون کے 4 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت پاکستانی 41 ہزار روپے جب کہ 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 44 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

فون کو فوری طور پر چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی اسے پاکستان میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024