• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm

اداکاری کیلئے بھکاری بنا تو 2 ہزار روپے جمع کیے، عدنان شاہ ٹیپو

شائع July 29, 2023
عدنان شاہ ٹیپو مزاحیہ اور منفی کرداروں کے باعث جانے جاتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عدنان شاہ ٹیپو مزاحیہ اور منفی کرداروں کے باعث جانے جاتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اداکاری کے لیے بھکاری کا کردار ادا کیا تو انہوں نے 2 ہزار روپے جمع کیے تھے اور یہ رقم انہوں نے اپنے بچوں کو دے دی ۔

عدنان شاہ ٹیپو مزاحیہ اور منفی کرداروں کے باعث جانے جاتے ہیں، انہوں نے ’سب سیٹ ہے‘ نامی مزاحیہ ڈراما سیریل سے مقبولیت پائی تھی۔

انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا جبکہ 2010 میں ’کجرارے‘ سے بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا۔

عدنان شاہ ٹیپو کینیڈین نژاد پاکستانی فلم میکر ضرار خان کی فلم ان فلیمز میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں، اس فلم کی اسکرینگ کانز فلم فیسٹیول میں ہوئی تھی جسے ہال میں موجود شرکا نے بے حد سراہا تھا۔

حال ہی میں عدنان شاہ ٹیپو نے اپنی اہلیہ ہاجرہ خان کے ساتھ اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کریئر کے علاوہ زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ 1996 میں فیصل آباد سے کراچی شفٹ ہوئے تھے، وہ کبھی اداکار بننا نہیں چاہتے تھے، لیکن جو مواقع ملے ان سے فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں کراچی کا سمندر بے حد پسند ہے، وہ کہتے ہیں کہ ’مجھے کراچی کا ’نشہ‘ ہے، اس لیے میں روزانہ سمندر جاتا ہوں۔

عدنان شاہ نے بتایا کہ کریئر بنانے کے لیے انہوں نے 16 سال کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا، انہوں نے بتایا کہ ’میں زندگی میں سکون حاصل کرنے کے لیے کچھ کرنا چاہتا تھا، چھوٹی چھوٹی خواہشات کے لیے گھر میں سکون نہ ہونا پسند نہیں تھا، اس لیے میں چاہتا تھا کہ پہلے کچھ بن جاؤں اور اپنا کریئر بنالوں، اس کے بعد شادی کروں‘، عدنان نے بتایا کہ انہوں نے 30 سال کی عمر کے بعد شادی کی تھی۔

پروگرام کے دوران عدنان نےبتایا کہ ایک ڈرامے کے لیے انہیں بھکاری کا کردار ادا کرنا تھا، لوگوں نے مجھے حقیقت میں بھکاری سمجھا اور اس دوران 2 ہزار روپے جمع کیے۔

انہوں نے بتایا کہ ’بلوچ کالونی کے پُل پر اپنا حلیہ بدل کر بھیک مانگی تھی، اس دوران میں نے 2 ہزار روپے جمع کیے، بعدازاں یہ پیسے میں نے بچوں کو دے دیے اور کہا چائے وغیرہ پی لو۔‘

عدنان نے بتایا کہ سڑکوں پر جو بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں وہ مجھ سے زیادہ اچھے اداکار ہیں۔’

پروگرام کے دوران انہوں نے مزید بتایا کہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب تھا جو پورا نہیں ہوسکا، عدنان نے بتایا کہ ویشال بھردواج نے کہا کہ فلم ’ڈیڑھ عشقیہ‘ میں نواب صاحب کے کردار کے لیے آپ کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

عدنان شاہ ٹیپو نے بتایا کہ ’اس کردار کے لیے میں نے 13 آڈیشنز دیئے لیکن ان دنوں کسی کو ویزا نہیں مل رہا تھا، انہوں نے کہا کہ ’جب اللہ کو منظور نہیں ہوتا تو آپ کچھ نہیں کرسکتے، شاید اللہ کی اس میں کوئی بہتری تھی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024