• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

ٹوئٹر پر بلیو ٹک کے لیے پیسوں کے علاوہ دیگر چیزیں بھی فراہم کرنی پڑیں گی

شائع August 24, 2023
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

اگرچہ اس وقت ٹوئٹر پر بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے صارفین کو صرف ماہانہ فیس اور موبائل نمبر سمیت دیگر عام معلومات فراہم کرنی پڑتی ہے۔

تاہم جلد ہی ممکنہ طور پر بلیو ٹک کے خواہش مند افراد کو دیگر چیزیں بھی فراہم کرنی پڑیں گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’انگیجٹ‘ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ٹوئٹر پر بلیو ٹک کے حصول کے لیے سیکیورٹی کو مزید بڑھایا جائے گا۔

نئے طریقہ کار کے تحت بلیو ٹک کے خواہش مند صارفین سے ٹوئٹر والے شناختی کارڈ کی کاپی سمیت ان سے ذاتی سیلفی بھی مانگیں گے۔

صارفین کی جانب سے فراہم کردہ شناختی کارڈ کی کاپی کو ٹوئٹر تیسری پارٹی کے تحت جانچے گی اور کاپی اصل ہونے پر ہی صارف کا پراسیس آگے بڑھایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق تمام پراسیس میں چند منٹ ہی درکار ہوں گے اور کچھ ہی وقت میں صارف کو بلیو ٹک کے لیے اہل یا نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

ساتھ ہی بتایا گیا کہ ٹوئٹر بلیو ٹک حاصل کرنے والے صارفین سے ملنے والے شناختی کارڈ کی کاپی اور ان کی سیلفی سمیت دیگر معلومات کو 30 دن تک اپنے پاس محفوظ رکھ کر مکمل تصدیق کے بعد تمام ڈیٹا ضائع کردے گا۔

یعنی اب بلیو ٹک کے خواہش مند صارفین پیسوں کے ساتھ ساتھ اپنا موبائل نمبر، شناختی کارڈ اور سیلفی بھی دیں گے، علاوہ ازیں انہیں یہ بھی بتانا پڑے گا کہ وہ پیروڈی اکاؤنٹ نہیں ہیں۔

اس سے قبل ٹوئٹر نے رواں برس اپریل سے صرف ماہانہ اور سالانہ فیس کے عوض بلیو ٹک کا آغاز کیا تھا اور اس کے لیے صارفین کو صرف موبائل نمبر دینے کے بعد ماہانہ یا سالانہ فیس دینی پڑتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024