• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ٹرین کے ڈبے میں آتشزدگی، 9 افراد ہلاک

شائع August 26, 2023
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ مسافر غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے— فوٹو: اے ایف پی
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ مسافر غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے— فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں مسافر ٹرین کے ڈبے میں آگ لگنے سے تقریباً 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی سرکاری خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حکام نے بتایا کہ ڈبے کو ٹرین سے علیحدہ کر دیا گیا تھا، وہ ریاست تامل ناڈو کے مدورائی ریلوے اسٹیشن پر کھڑا تھا، جب ایک مسافر نے جب علی الصبح چائے بنانے کی کوشش کی تو ٹرین کے ڈبے میں آگ بھڑک اٹھی۔

مدورائی ضلع کے ترجمان سالی تھلپاتھی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک سنگل اور کھڑی ہوئی کوچ تھی، جسے نجی ٹورسٹ آپریٹر نے بک کیا تھا، کسی نے چائے بنانے کی کوشش کی اور آگ لگ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں، 9 دیگر افراد کو سنگین نوعیت کے زخم آئے ہیں، ان کی حالت تشویشناک ہے۔

فوٹیج میں ریل گاڑی کی کھڑکیوں سے آگ کے بڑے شعلے نکلتے ہوئے دکھائی دیے، کچھ مسافر بروقت آگ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ مسافر غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے ، جسے انہوں نے استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم وہ پھٹ گیا۔

بھارت کا ریلوے نیٹ ورکس دنیا کے بڑے نظام میں شمار ہوتا ہے، اس نے کئی آفات دیکھی ہیں، 1981 میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی، جب ریاست بہار میں ایک پل کو عبور کرتے ہوئے ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی اور نیچے دریا میں گر گئی، جس سے 800 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔

جون میں ریاست اوڈیسا میں تین ٹرینوں کے تصادم میں تقریباً 300 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024