• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

ایک تقریب میں امیر بھارتی شخص کی بیوی سمجھا گیا، کومل عزیز

شائع September 9, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول ماڈل و اداکارہ کومل عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ بیرون ملک میں ہونے والی ایک تقریب میں انہیں ایک امیر بزنس ٹائیکون بھارتی شخص کی بیوی سمجھا گیا۔

کومل عزیز خان گزشتہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں، تاہم وہ ٹاک شوز سمیت دیگر تقریبات میں دکھائی دیتی ہیں۔

رواں برس مئی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں خود بتایا تھا کہ انہوں نے کچھ عرصے سے اداکاری سے دوری اختیار کر رکھی ہے اور وہ مزید کچھ وقت کے لیے اسکرین سے دور رہیں گی۔

اب ایک بار پھر انہوں نے اسی پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور زندگی کے مختلف واقعات سے متعلق بات کی۔

مذکورہ پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی مختصر کلپ میں کومل عزیز خان نے امریکا میں اپنی تعلیم کے وقت گزارے گئے سالوں پر بھی کھل کر بات کرتی دکھائی دیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ امریکا نہیں گئی تھیں تو انہیں بتایا گیا تھا کہ امریکی لوگ 18 سال کی عمر تک پہنچتے ہی بچوں کو پھینک دیتے ہیں، انہیں اولاد کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔

اداکارہ کے مطابق لیکن جب وہ وہاں گئیں اور دیکھا کہ امریکی لوگ اپنے بچوں سے اجازت لیتے وقت آبدیدہ ہو جاتے ہیں تو وہ حیران رہ گئیں۔

کومل عزیز خان نے اعتراف کیا کہ ان کے دماغ میں امریکیوں سے متعلق غلط فہمی تھی جو وہاں جاکر دور ہوئی۔

امریکا میں دوران تعلیم گزارے گئے وقت پر انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وہاں ’کوئین‘ کی طرح وقت گزارا، انہوں نے مثال دی کہ جس طرح بولی وڈ فلم ’کوئین‘ میں کنگنا رناوٹ کا کردار ہوتا ہے، وہ اسی طرح امریکا میں رہیں۔

اسکرین سے دوری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کومل عزیز خان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی انتہائی پرسکون گزر رہی ہے اور انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنا کاروبار کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انسان کوئی کام کرتا ہے اور اس کے پاس کوئی دوسرا بیک اپ ہوتا ہے تو وہ ہمیشہ چوڑا ہوتا ہے، اسی لیے وہ بھی اپنا کاروبار ہونے کی وجہ سے ہمیشہ چوڑی رہتی ہیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ بیرون ملک میں وہ ایک تقریب میں گئیں، جہاں ان سمیت دیگر ممالک کے لوگ بھی موجود تھے اور وہاں متعدد بھارتی افراد بھی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریب میں وہ ایک معروف بھارتی بزنس ٹائیکون کے برابر میں بیٹھی تھیں اور تقریب میں موجود سب لوگ انہیں مذکورہ امیر بھارتی شخص کی بیوی سمجھنے لگے۔

خیال رہے کہ کومل عزیز خان نے امریکا میں تعلیم حاصل کی اور وہاں چند سال تک ملازمت اور کاروبار بھی کیا اور بعد ازاں پاکستان آکر انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا۔

انہوں نے ’عشق بے نام، بساط دل، بھروسہ پیار تیرا، راز الفت اور سہیلیاں‘ سمیت دیگر مقبول ڈراموں میں کام کیا ہے۔

کومل عزیز خان کا اپنا کپڑوں کا برانڈ ہے، وہ ماضی میں بتا چکی ہیں کہ ان کی پرورش دو جوڑے کپڑوں میں ہوئی لیکن اب وہ کلاتھنگ برانڈ کی مالک ہیں۔

ماضی میں سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ جب 15 برس کی تھیں تب سے ہی انہوں نے کاروبار کی تربیت لینا شروع کی تھی اور محض 18 سال کی عمر میں انہوں نے سونے میں سرمایہ کاری کی اور پھر اپنا کاروبار شروع کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025