• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

پاکستان میں انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کر رہے، امریکی محکمہ خارجہ

شائع September 12, 2023
میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کی—فائل فوٹو: اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ویب سائٹ
میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کی—فائل فوٹو: اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ویب سائٹ

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں متوقع انتخابات کے نتائج پر امریکا اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کر رہا ہے اور اس نے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یہ یقین دہانی ایک صحافی کے اِس سوال کا جواب دیتے ہوئے کی کہ ایک سفیر کو کسی ملک کے چیف الیکشن افسر سے کیوں ملنا چاہیے؟

خیال رہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے حال ہی میں اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی۔

میتھیو ملر نے جواب دیا کہ اس ملاقات پر تبصرے کے لیے آپ کو سفارت خانے سے رجوع کرنا چاہیے، مجھے یقین ہے کہ وہ اس میں خوشی محسوس کریں گے لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں سمجھ گیا ہوں کہ آپ کے اس سوال سے کیا مراد ہے۔

انہوں نے کہا کہ لہٰذا میں اس بات کو دہراؤں گا جو میں متعدد بار کہہ چکا ہوں کہ امریکا، پاکستان میں انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں لیتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کی لیکن یقیناً ہم پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024