• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

ٹوئٹر کے استعمال پر ماہانہ فیس عائد کیے جانے کا امکان

شائع September 19, 2023
—فوٹو: ای پی اے
—فوٹو: ای پی اے

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے عندیہ دیا ہے کہ پلیٹ فارم کے استعمال پر ماہانہ فیس عائد کی جا سکتی ہے۔

ایلون مسک نے نومبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدا تھا، جس کے بعد انہوں نے پلیٹ فارم پر بلیو ٹک کی فراہمی ماہانہ فیس سے مشروط کردی تھی اور اب ہر کوئی پیسوں کے عوض بلیو ٹک خرید سکتا ہے۔

اس کے بعد انہوں نے ٹوئٹ ڈیک کے فیچر کو بھی ماہانہ فیس ادا کرنے والے اکاؤنٹس سے منسلک کردیا تھا۔

اسی طرح ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے ٹوئٹر پر متعدد دیگر فیچر بھی پیش کیے جا چکے ہیں۔

اور اب ایلون مسک نے عندیا دیا ہے کہ ٹوئٹر استعمال کرنے کے عوض صارفین سے ماہانہ فیس وصول کی جا سکتی ہے۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق ایلون مسک نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران عندیہ دیا کہ مستقبل میں ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیس ادا کرنی ہوگی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ بوٹ یا جعلی اکاؤنٹس کو روکنے کی بات کرتے ہوئے مختصرا بتایا کہ نقلی اکاؤنٹس کو روکنے کا یہی طریقہ ہوگا کہ ٹوئٹر کے استعمال پر فیس عائد کی جائے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کے استعمال پر ماہانہ فیس انتہائی کم رکھی جائے گی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایسا کب تک ہو سکتا ہے۔

ایلون مسک کے مطابق وہ پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس کی روک تھام کے لیے ٹوئٹر کے استعمال پر ماہانہ فیس عائد کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

اگرچہ انہوں نے تصدیقی طور پر نہیں کہا کہ وہ ٹوئٹر کے استعمال پر ماہانہ فیس عائد کریں گے، تاہم انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ ایسے منصوبے پر سوچ رہے ہیں۔

زیادہ تر افراد کا خیال ہے کہ ایلون مسک کچھ عرصے بعد ٹوئٹر کے استعمال پر کم سے کم ماہانہ فیس عائد کردیں گے لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ایسا کب تک ہوگا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹوئٹر استعمال کرنے کی ماہانہ فیس کم از کم ایک امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تین سو روپے تک ہو سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024