• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

نویں جماعت سے اداکاری شروع کی، دو سال تک والدہ ناراض رہیں، نتاشا علی

شائع October 6, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

’ڈولی کی آئے گی بارات‘ اور ریئلٹی شو ’تماشا‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نویں جماعت سے ہی اداکاری کرنا شروع کردی تھی، جس کی وجہ سے ان کی والدہ 2 سال تک ناراض رہیں۔

نتاشا علی نے ماضی کے کئی نامور ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں ’ڈولی کی آئے گی بارات‘، ’آزرکی آئے گی بارات‘ شامل ہیں۔

جس کے بعد اداکارہ ٹی وی ڈراموں میں کم دکھائی دینے لگیں تاہم حال ہی میں پاکستانی ریئلٹی شو ’تماشا‘ سے وہ ایک بار پھر مشہور ہوئی ہیں۔

اب حال ہی میں انہوں نے مزاحیہ پروگرام ’حد کردی‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کریئر اور دیگر پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی۔

نتاشا علی نے بتایا کہ انہوں نے 9ویں جماعت سے ہی اداکاری کرنا شروع کردی تھی جس کی وجہ سے ان کی والدہ دو سال تک ان سے ناراض رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جب میں کام کے سلسلے میں کراچی شفٹ ہوئی تو والدہ نے دیکھا کہ میں اکیلے رہ کر بھی اچھے طریقے سے کام کر رہی ہوں، جس کے بعد امی مان گئیں لیکن انہیں راضی کرنے میں بہت وقت لگا۔‘

نتاشا نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی لاک ڈاؤن میں ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی سادگی سے شادی ہوئی تھی، حالات یہاں تک پہنچ گئے تھے کہ میرے نکاح کے 10 دن بعد شادی کا فوٹوشوٹ کروایا۔‘

یاد رہے کہ نتاشا نے جون 2023 کو اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں شرکت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جب میں نویں جماعت میں تھی تو امتحان سر پر تھے مجھے میٹرک میں پروموٹ ہونا تھا لیکن فیل ہوگئی تھی کیونکہ ان دنوں دو ڈرامے ایک ساتھ کر رہی تھی۔‘

چھوٹی عمر میں اداکاری شروع کرنے کی وجہ سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’بس مجھے بہت شوق تھا کہ اداکارہ بنوں اور یہ شوق عظمیٰ گیلانی، فریال گوہر، شگفتہ اعجاز کے ڈرامے دیکھ کر ہوا تھا۔‘

اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ فیل ہوگئی تھیں لیکن پڑھائی جاری رکھی اور پھر گریجوایشن مکمل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024