• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

کراچی: خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

شائع October 6, 2023
فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے سمن آباد میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

سی سی ٹی وی کی مدد سے سامنے آنے والے واقع میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا ہے جہاں لوگوں نے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق عزیز آباد کے بھنگوریا گوٹھ سے ہے اور موٹر سائیکل پر موبائل بیکری سروس چلاتا ہے۔

پولیس نے کہا کہ جائے وقوع سے فرار ہونے سے قبل ملزم نے اپنی گاڑی وہیں چھوڑ دی تھی اور کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) پولیس کی مدعیت میں درج کرائی گئی ہے۔

ڈان ڈاٹ کام کو موصول ایف آئی آر میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 294 اور 354 شامل کیے گئے ہیں۔

پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ 5 اکتوبر کو پیش آیا اور ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی شناخت آصف علی کے نام سے ہوئی ہے اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر اس کو گرفتار کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ اسی طرح کے ایک اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں دیکھایا گیا تھا کہ راشد منہاس روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جانب سے یونیورسٹی کی بس میں سفر کرنے والی یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کیا جا رہا تھا جس پر آئی جی سندھ رفعت مختار نے نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔

اسی طرح سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں مشتبہ نوجوان کو راشد منہاس روڈ پر طالبات کو سرعام ہراساں کرتے ہوئے دیکھا گیا جس نے پولیس حکام کو واقعے کا نوٹس لینے پر مجبور کر دیا۔

اس سے قبل جولائی میں گلستان جوہر میں بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں دن کی روشنی میں ایک شخص نے برہنہ ہوکر خاتون کو جنسی ہراساں کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024