• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

والدہ کی سرجری اور بہن میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، میرا

شائع October 23, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مقبول اداکارہ میرا نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی والدہ اور بہن کی صحت یابی کے لیے دعا کریں کیوں کہ ان کی والدہ کی سرجری جب کہ بہن میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

میرا نے انسٹاگرام پر ہسپتال میں موجود والدہ کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی والدہ کی سرجری ہوگئی جب کہ کچھ ہی دن قبل ان کی بہن میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ان کی والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں، وہ ایک بیماری کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان کے لیے اور ان کے اہل خانہ کے لیے یہ انتہائی مشکل وقت ہے، ان کے لیے دعائیں کی جائیں۔

ساتھ ہی میرا نے خدا سے دعا مانگی کہ انہیں ایک اچھا شریک حیات عطا کیا جائے، جس سے وہ نہ صرف دل کی باتیں کر سکیں بلکہ اپنا درد بھی انہیں بتا سکیں۔

مذکورہ پوسٹ سے قبل انہوں نے والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی والدہ کی لاہور جنرل ہسپتال میں سرجری ہوگی، ان کے لیے دعا کریں۔

میرا نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ کی میجر ’اسپائنل سرجری‘ (ریڑھ کی ہڈی) کا آپریشن ہوگا، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

اگرچہ اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ کی اسپائنل سرجری ہوگی تاہم انہوں نے واضح طور پر نہیں بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو ریڑھ کی ہڈی میں کیا تکلیف یا مسئلہ ہے۔

لیکن اب انہوں نے تصدیق کردی کہ ان کی والدہ کا آپریشن ہوگیا جب کہ ان کی بہن میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

اداکارہ میرا نے بہن کی صحت اور علاج سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم مداحوں سے دعا کی درخواست کی اور ساتھ ہی خدا سے اپنے لیے اچھے شریک حیات کی دعا بھی مانگی۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024