• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
Live Ghaza Conflict

امریکا کی غلط پالیسی کی وجہ سے امریکی افواج پر حملے ہورہے ہیں، ایران

شائع October 31, 2023

ایران نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں پر ایراق یا خطے کے دیگر ممالک میں حملے ’غلط امریکی پالیسیوں‘ کی وجہ سے ہورہے ہیں جس میں حماس کے خلاف تنازعے میں اسرائیل کی حمایت بھی شامل ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کا کہنا تھا کہ ’اس وقت سے امریکی افواج پر عراق اورشام میں باربار حملے ہورہے ہیں جب سے 7 اکتوبر کو حماس کے اچانک حملہ کرنے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں بمباری شروع کی ۔‘

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی کے مطابق ’عراق سمیت خطے میں امریکی اڈوں پر حملے کی وجہ امریکا کی اس علاقے کے حوالے سے غلط پالیسیاں ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اسے درست کریں گے‘۔

ان کا مزید کہا کہ یہ حملے ان گروہوں کی جانب سے کیے گئے جو ’خطے میں امریکا کی موجودگی کے خلاف ہیں اور وہ امریکا کے صیہونی ریاست اسرائیل کی حمایت کے سخت مخالف ہیں۔‘

انہوں نے امریکا سے اسرائیل کی حمایت روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ آپ جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے’۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024