• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

املی کے ذائقے اور روایتی مصالحوں سے بنی لاہور کی مشہور ’تلی ہوئی مچھلی‘

شائع November 5, 2023
فائل فوٹو: یوٹیوب اقصیٰ
فائل فوٹو: یوٹیوب اقصیٰ

اگر آپ مختلف قسم کی فرائڈ فش کھانا چاہتے ہیں تو یہ ترکیب آپ ہی کے لیے ہے، لاہوری اسٹائل میں بنی تلی ہوئی مچھلی کھانے کے لیے اب لاہوری ریسٹورنٹ جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اسے آپ گھر میں باآسانی تیار کرسکتے ہیں۔

مچھلی انسانی صحت کے لیے بہت اہم غذا ہے، اس میں ایسے اجزا ہوتے ہیں جو کسی اور گوشت میں نہیں پائے جاتے۔

ملک بھر میں ویسے مختلف قسم کی مچھلیاں کھائی جاتی ہیں لیکن عام طور پر روہو مچھلی بہت شوق سے کھائی جاتی ہیں جس کا گوشت عمدہ ہوتا ہے۔

املی کے ذائقے اور روایتی مصالحوں سے بنی کرسپی تلی ہوئی مچھلی بنانے کے لیے نیچے دی ہوئی ترکیب کو فالو کریں۔

اجزا:

ماہر فش کٹر کے ذریعے ایک کلو گرام روہو مچھلی کو فلیٹ کاٹ لیں۔

50 گرام املی پانی میں بگھو لیں اور پھر چھان لیں۔

ایک عدد لیموں

50 گرام بیسن

آدھا چمچ نمک

آدھا چمچ لال مرچ

آدھا چمچ اجوائن

ایک چمچ لہسن

آدھا چمچ لال مرچ فلیکس

ایک چمچ دھنیا پاؤڈر

آدھا چمچ پسا ہوا زیرہ

آدھا چمچ گرم مصالحہ

آئل تلنے کے لیے

فائل فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
فائل فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

ترکیب:

سب سے پہلے روہو مچھلی میرینیٹ کرنے کے لیے اسے فلیٹ کاٹ لیں۔

مچھلی کو میرنیٹ کرنے کے لیے سب سے پہلے ایک برتن میں املی کا پانی ڈال دیں اور پلپ سائیڈ پر رکھ دیں، اس میں اب لیموں نچوڑ کر ڈالیں، اب اس میں اجوائن، لہسن، بیسن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اسی برتن میں نمک، پسا ہوا گرم مصالحہ، پسی ہوئی لال مرچ، چلی فلیکس، دھنیا پاؤڈر، پسا ہوا زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اسی برتن میں فلیٹ کٹی ہوئی روہو مچھلی ڈال دیں، مچھلی کے دونوں سائیڈ پر اچھی طرح مصالحہ لگائیں اور 24 گھنٹوں کے لیے ٹھنڈی جگہ پر میرینیٹ کرنے کے لیے رکھ دیں۔

24 گھنٹوں کے بعد لوہے کی کڑھائی میں آئل ڈالیں، آئل گرم ہوجائے تو کڑھائی میں مچھلی ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں، اس بات کا خیال رکھیں کہ آئل زیادہ گرم نہ ہو۔

فرائی کرنے کے دوران چمچ کی مدد سے مچھلی کو دبائیں، اور 5 سے 7 منٹ تک فرائی کریں، مچھلی کی دونوں سائیڈ براؤن ہوجائیں تو اسے نکال لیں۔

رائتہ، دھنیا، ہری مرچوں سے گارنش کرکے مزیدار لاہوری اسٹائل میں بنی تلی ہوئی مچھلی کا لطف اٹھائیں۔

اس ترکیب کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024