• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

اچھی لڑکی ہوں، اس لیے آج تک کوئی تنازع سامنے نہیں آیا، مومل شیخ

شائع November 7, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ مومل شیخ کا کہنا ہے کہ وہ بہت اچھی لڑکی ہیں، اسی وجہ سے آج تک ان کا کوئی تنازع یا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

مومل شیخ حال ہی میں ساتھی اداکار محب مرزا کے ہمراہ ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

اداکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے حال ہی میں نشر ہونے والے اپنے ڈرامے ’رضیہ‘ پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ مذکورہ ڈرامے میں والدہ کے کردار کو چاہنے کے باوجود منع نہیں کر پائیں۔

ان کے مطابق ہدایت کار نے جب انہیں پیش کش کی تو وہ سمجھ گئیں کہ وہ ڈرامے میں کم عمر بچی ’رضیہ‘ کا کردار ادا نہیں کر سکتیں جب کہ ہدایت کار انہیں ماہرہ خان والا کردار آفر نہیں کریں گے، اس لیے انہیں ماں کا کردار ہی کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ چاہ رہی تھیں کہ وہ ڈرامے میں ماں کا کردار ادا نہ کریں لیکن کہانی اتنی اچھی تھی کہ وہ منع ہی نہیں کرپائیں اور انہوں نے والدہ کا کردار ادا کیا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے محب مرزا نے بتایا کہ وہ بھی چاہنے کے باوجود ڈرامے میں والد کے کردار کو منع نہیں کر سکے۔

پروگرام میں جب مومل شیخ سے پوچھا گیا کہ آج تک ان کا کوئی تنازع یا اسکینڈل سامنے کیوں نہیں آیا؟ تو اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ بہت اچھی لڑکی ہیں، اس لیے ان کا کوئی تنازع سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں تنازعات اور اسکینڈلز پسند نہیں ہیں اور یہ کہ آج تک ان کے ساتھ ایسا کوئی معاملہ ہوا ہی نہیں کہ کوئی کنٹروورسی بنے۔

اسی بات پر میزبان نے انہیں بتایا کہ کسی بھی انسان کا تنازع اس وقت سامنے آتا ہے جب کوئی دلچسپ شخصیت کا مالک ہوتا ہے؟

اداکارہ نے میزبان سے پوچھا کہ انہیں کیا لگتا ہے کہ وہ دلچسپ شخصیت کی مالک نہیں ہیں؟

میزبان نے انہیں جواب دیا کہ وہ بلکل دلچسپ شخصیت کی مالک ہیں لیکن اس باوجود ان کا کوئی تنازع سامنے کیوں نہیں آیا؟

میزبان نے مومل شیخ سے مزید پوچھا کہ ان کی کیا خواہش ہے کہ ان سے متعلق کس طرح کا تنازع سامنے آئے، ان سے متعلق کس طرح کی افواہیں پھیلائی جائیں؟

مومل شیخ نے کہا کہ انہیں بنگلے، گاڑیوں، زیورات، کپڑوں اور جوتوں کی لاتعداد دولت سے متعلق افواہیں بلکل پسند نہیں۔

میزبان نے انہیں کہا کہ اگر کوئی یہ افواہ پھیلائے کہ مومل شیخ کسی کے ساتھ لندن جا رہی ہیں تو انہیں کیسا لگے گا؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ انہیں اس طرح کی گندی افواہیں بھی پسند نہیں۔

مومل شیخ نے واضح کیا کہ انہیں کسی طرح کے تنازع، اسکینڈلز اور خود سے متعلق افواہیں پسند نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024