• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

شمالی علاقہ جات کی مخصوص ڈش ’شنواری کڑاہی‘

شائع November 12, 2023
— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

شنواری کڑاہی پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی منفرد اور مخصوص ڈش ہے جو بے حد مقبول ہے، شنواری قبائل کے نام کی نسبت سے مشہور یہ پکوان پشتون افراد میں نہایت مقبول ہے۔

پاکستان کے روایتی کھانوں کی الگ ہی پہچان ہے، انہی میں سے شنواری کڑاہی نے ہر خاص و عام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہوئی ہے، اس کے منفرد ذائقے اور خوشبو سے سبھی لوگ کھنچے چلے آتے ہیں۔

زیادہ تر یہ ڈش آپ کو اسٹریٹ فوڈز میں ملے گی، لیکن اگر آپ باہر جاکر نہیں کھانا چاہتے تو گھر میں ڈنر یا لنچ کے وقت پکا کر کھا سکتےہیں۔

اگر آپ نے ابھی تک اس پکوان کا ذائقہ نہیں لیا ہے تو آج ہی اس مزیدار اور نہایت آسان ترکیب کے ساتھ شاندار ڈش گھر میں ضرور پکائیں۔

اجزا:

کوکنگ آئل آدھا کپ

چکن آدھا کلو

لہسن کا پیسٹ 1 چمچ

ٹماٹر 3-4 درمیانے حصے میں کاٹ لیں

ہری مرچ 3-4 عدد

کالی مرچ پسی ہوئی 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

ہرا دھنیا کٹا ہوا

ادرک ایک عدد

ترکیب:

کڑاہی میں تیل اور چکن ڈالیں، رنگ تبدیل ہونے تک اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں لہسن کا پیسٹ ڈالیں، اچھی طرح مکس کریں اور ہلکا سنہری ہونے تک بھونیں۔

پھر اس میں ٹماٹر ڈالیں، ڈھک کر ہلکی آنچ پر 10-15 منٹ تک پکائیں یا جب تک ٹماٹر نرم نہ ہو جائیں۔

ڈھکن کو ہٹا دیں، اچھی طرح مکس کریں اور تیز آنچ پر 2-3 منٹ تک پکائیں۔

اب اس میں ہری مرچیں، کالی مرچ پسی ہوئی، نمک ڈال کر 1-2 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔

مکس کرنے کے بعد تازہ دھنیا، ادرک سے گارنش کریں۔

خوشبودار، مہکتی ہوئی، گرما گرم، لذیذ شنواری کڑاہی تیار ہے، گرم نان یا چپاتی کے ساتھ کھائیں۔

اس ترکیب کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024