• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

نگران حکومت کا پیاز کی برآمدات محدود کرنے کا فیصلہ

شائع December 17, 2023
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیاز کی برآمدات پر نئی شرائط 29 فروری 2024 تک لاگو رہیں گی — فائل فوٹو
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیاز کی برآمدات پر نئی شرائط 29 فروری 2024 تک لاگو رہیں گی — فائل فوٹو

نگران حکومت نے پیاز کی برآمدات کو محدود اور سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ملک میں پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

پیاز برآمد کرنے کی اجازت صرف ایڈوانس ادائیگی کی شرط پر ہوگی اور پیاز کی برآمد کے لیے کم از کم ایکسپورٹ پرائس مقرر کی گئی ہے جو 750 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگی، یعنی اس قیمت سے کم پر پیاز برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیاز کی برآمدات پر نئی شرائط 29 فروری 2024 تک لاگو رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے اقدامات سے پیاز کی قیمتوں میں استحکام آئے گا، کسانوں کو فائدہ ہوگا اور زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ پڑوسی ملک بھارت نے بھی پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے رواں سال اکتوبر میں پہلے پیاز کی برآمدات کے لیے کم ازکم پرائس مقرر کی تھی اور اس کے بعد گزشتہ ہفتے پیاز کی برآمد پر 31 مارچ 2024 تک پابندی عائد کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024