• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

نگران وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

شائع December 18, 2023
وزیر خارجہ نے 15 دسمبر کو جنوب مشرقی ایران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی — فائل/فوٹو: ڈان نیوز
وزیر خارجہ نے 15 دسمبر کو جنوب مشرقی ایران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی — فائل/فوٹو: ڈان نیوز

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے دو طرفہ اہمیت کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے مقبوضہ فلسطین بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت، محاصرہ ختم کرنے، غزہ کے لوگوں کو طبی سامان سمیت بلاتعطل انسانی امداد کی فراہمی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی بنیاد پر مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے سفارتی کوششوں کے دوبارہ آغاز پر زور دیا۔

نگران وزیر خارجہ نے 15 دسمبر کو جنوب مشرقی ایران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی بھی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں متعدد ایرانی سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

انہوں نے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم پر زور دیا جو علاقائی امن اور سلامتی کے لیے ایک اجتماعی چیلنج ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تاریخ اور ثقافت سے جڑے پاکستان-ایران برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلیٰ سطح کے دوروں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024