• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm

عام انتخابات 2024 میں تین خاندان ایک دوسرے کے مدمقابل

شائع December 25, 2023
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 16 پر میاں بیوی اور بیٹا مدمقابل آگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر فائق علی جمالی، ان کی اہلیہ اور ضلعی چیئرمین راحت جمالی اور ان کا بیٹا اسفند یار جمالی آزاد امیدوار کی حیثیت سے ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترے ہیں۔

اسی طرح بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 17 پر سابق وزیر اعلٰی بلوچستان جان محمد جمالی، ان کی بیٹی سینیٹر ثناء جمالی اور بیٹا فاروق جمالی بھی آزاد امیدواروں کی حیثیت سے انتخابی دنگل میں ایک دوسرے کے خلاف داؤ آزمائیں گے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 255 پر سابق وزیراعظم مرحوم ظفراللہ جمالی کے 2 بیٹے عمر خان جمالی اور جاوید خان جمالی آزاد امیدواروں کی حیثیت سے مدمقابل ہیں۔َ

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024