• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
فوٹو: اے ایف پی

تصاویر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات

مسیحی برادری نے چرچ سروسز منعقد کیں، کیک کاٹے، تحائف کا تبادلہ کیا اور روایتی کھانے بھی تیار کیے۔
شائع December 25, 2023

مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس میں مسیحی برادری نے چرچ سروسز منعقد کیں، کیک کاٹے، تحائف کا تبادلہ کیا اور روایتی کھانے بھی تیار کیے۔

عیسائت کے مرکز ویٹی کن سٹی میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تقریب میں شرکت کی اور خصوصی دعا کرائی۔

پاکستان میں بھی کرسمس کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے راولپنڈی میں ایک چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔

آرچ بشپ جوزف ارشد راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کے اجتماع کے دوران خطاب کررہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

کرسمس کے موقع پر پاکستان میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے— فوٹو: اے ایف پی

برطانیہ کا شاہی خاندان کرسمس ڈے کی تقریبات کے دوران عوام سے گفتگو میں مصروف ہے—فوٹو: اے ایف پی

پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی مرکزی بالکونی سے عوام سے مخاطب ہیں— فوٹو: رائٹرز

نئی دہلی کی دھند میں لپٹی صبح میں کرسمس کے موقع پر ایک شخص سائیکل پر سانٹا کلاز کا روپ دھارے منزل کی جانب رواں دواں ہے— فوٹو: اے ایف پی

امریکا میں کرسمس کے موقع پر فادر اپنی عبادات میں مصروف ہیں—فوٹو: اے ایف پی

جنگ زدہ ملک یوکرین میں بچے کرسمس کے موقع پر روایتی یوکرینی لباس پہنے کرسمس کی تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

25 دسمبر 2023 کو اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت اللحم کے چرچ آف دی نیٹیٹی میں عبادت گزار کرسمس کے اجتماع میں شریک ہیں— فوٹو: اے ایف پی

عیسائی عقیدت مند چنئی کے سینٹ پیٹرکس چرچ میں کرسمس کے اجتماع میں دعا کر رہے ہیں— فوٹو : اے ایف پی