• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

معروف اداکارہ نور بخاری نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

شائع December 28, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مقبول اداکارہ نور بخاری کے بھی آئندہ انتخابات کے لیے مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

نور بخاری کے شوہر عون چوہدری بھی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کا حصہ ہیں جو پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت دیگر پارٹیوں سے بھی منسلک رہے ہیں۔

عون چوہدری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی سابق حکومت نے اہم سرکاری عہدوں پر بھی فائز رہے اور اب وہ ممکنہ طور پر خود بھی انتخابی میدان میں اتریں گے۔

جب کہ ان کی اہلیہ اداکارہ نور بخاری کو خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب کرنے کے لیے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نور بخاری کے کاغذات نامزدگی آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے جمع کرائے گئے۔

نور بخاری اپنے کاغذات نامزدگی کی تفتیش اور تصدیق کے لیے خود صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچی تھیں اور ان کے کاغذات صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے جمع کرائے گئے ہیں۔

نور بخاری نے ستمبر 2020 میں شوبز سے دوری اختیار کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا، تب وہ کسی ڈرامے میں نہیں دکھائی دیں، البتہ بطور مہمان وہ ٹی وی پروگرامات میں دکھائی دیتی رہی ہیں۔

مئی 2023 میں نور بخاری کے ہاں بیٹے ’محمد علی رضا‘ کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے 2020 میں عون چوہدری پانچویں شادی کی تھی۔

عون چوہدری سے انہوں نے پہلی بار 2012 میں شادی کی تھی جو بعد ازاں طلاق پر ختم ہوئی تھی لیکن پھر دونوں نے 2020 میں دوبارہ شادی کی تھی۔

نور بخاری کو پہلی شادی سے بھی عون چوہدری سے اولاد تھی جب کہ ان کی باقی تین شادیاں تین الگ الگ مردوں سے ہوئی تھیں جو طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024