• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am

اینٹی نارکوٹکس فورس کا کریک ڈاؤن جاری، 209 کلو گرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

شائع December 29, 2023
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

انسدادِ منشیات کے ادارہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 7 کارروائیوں میں 209 کلو گرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں دبئی کے لیے بُک کئے گئے پارسل سے 1.760 کلو آئس برآمد ہوئی۔

مزید بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر کیو آر-633 دوحہ جانے والے مسافر سے 1.2 کلو چرس برآمد کرلی اسی طرح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 115 گرام آئس برآمد کی، ملزم پرواز نمبر پی پی-412 کے ذریعے شارجہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ پشین کے علاقے بوستان سے 121 کلو ہیروئن اور 75 کلو مارفین برآمد کرلی۔

مزید کہا کہ پشاور میں 2 ملزمان سے مجموعی طور پر 4 کلو چرس برآمد کی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز (28 دسمبر) اے این ایف کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2.4 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرلی اور 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

اسی طرح 26 دسمبر کو بھی اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیوں میں ایک ٹن 903 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024