• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

کراچی: گزشتہ سال کے مقابلے 2023 میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

شائع December 29, 2023
فائل فوٹو: کینوا
فائل فوٹو: کینوا

کراچی میں سال 2023 کے دوران ڈاکوؤں کا راج رہا، اس دوران شہری 27 ہزار 500 سے زائد قیمتی موبائل فون سے محروم ہوگئے، رواں سال شہریوں سے اربوں روپے مالیت کی 58 ہزار 500 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھین لی گئیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق نگراں حکومت سے بھی شہریوں کی امیدیں پوری نہ ہوسکیں، رواں سال شہریوں سے 27 ہزار 500 سے زائد قیمتی موبائل فون اسلحے کے زور پر چھینے گئے۔

شہرمیں روزانہ 70 موبائل فون، ہر گھنٹے 3 اور ہر 18 منٹ میں ایک موبائل فون اسلحے کے زور پر چھینا گیا۔

رواں سال شہریوں سے اربوں روپے مالیت کی 58 ہزار 500 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اورچھین لی گئیں جبکہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی یومیہ تعداد 162 سے تجاوز کر گئی ہے، شہر میں ہر گھنٹے میں 6 موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی گئیں۔

رواں سال صرف گاڑیاں چھینے جانے کے 261 وارداتیں جبکہ گزشتہ برس گاڑیاں چھینے کی 162 وارداتیں ہوئی تھیں۔

رواں سال موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 55 فیصد اور گاڑیاں چھینے کی وارداتوں میں 62 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024