• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

لاہور: شہبازشریف نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا، نوازشریف

شائع December 30, 2023
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز
مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ آج لاہور ڈسٹرکٹ سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کر رہا ہے—اسکرین شاٹ: ایکس/پی ایم ایل این
مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ آج لاہور ڈسٹرکٹ سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کر رہا ہے—اسکرین شاٹ: ایکس/پی ایم ایل این

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا۔

لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے قائد نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ 16 ماہ کی حکومت نہیں لینی چاہیے تھی، حقیقت یہ ہے کہ حکومت میں آکر ملک کو بچایا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ہمیشہ میرٹ پر اپنا لوہا منوایا، شہباز شریف نے حکومت سنبھال کر ملک کو بہت سے مسائل سے نکالا، شہبازشریف نے مشکل حالات کا صبر اور ہمت سے مقابلہ کیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہاز شریف نے مجھے زندگی میں کبھی مایوس نہیں کیا، شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے لیے خدمات بے مثال ہیں، ملک میں مسلم لیگ (ن) پر بے تحاشہ ظلم ڈھایا جارہا تھا۔

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی سربراہ نواز شریف اور پارٹی صدر محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت میں ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں سیاسی سفر جاری ہے، آپ نے مجھے محبت دی، میری تربیت کی، نوازشریف کی سپورٹ کے بغیر میں کچھ نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے تاریک دور میں بیٹی مریم نواز نے بہتری کے لیے دن رات محنت کی، مریم نواز نے پاکستان بھر میں بچوں اور بچیوں کو اچھی طرح منظم کیا، مریم نواز نے ملک کے مختلف شہروں میں جلسے کیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز کی محنت نے پارٹی میں نئی جان پیدا کی ہے، مریم نواز کی پارٹی کے لیے بےشمار قربانیاں ہیں، نوجوان پاٹی کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنا ہی اصل سیاست ہے۔

چیف آرگنائزر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور مجھ سے متعلق اپنے جذبات پرچچا شہبازشریف کی بہت مشکور ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا کبھی نہیں سوچا تھا، شہبازشریف کے الفاظ میرے لیے اثاثہ ہیں۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ آج لاہور ڈسٹرکٹ سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کر رہا ہے۔

پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک صوبہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کر چکا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ صوبہ پنجاب میں سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، ملتان، گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، بہاولپور، فیصل آباد، قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024