• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm

مقبول ڈرامے’بے بی باجی’ کا دوسرا سیزن نشر کرنے کا اعلان

شائع December 30, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سال 2023 میں شائقین کا دل جیتنے والے ڈرامے ’بے بی باجی‘ کے بھی دوسرے سیزن کو جلد نشر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا پرومو ٹیزر جاری کردیا گیا۔

’بے بی باجی‘ کی کہانی خاندان کے ارد گرد گھومتی تھی، جس میں خاندان کے اندر ہونے والے روز مرہ کے مسائل کو حقیقی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ڈرامے کی کاسٹ میں جویریہ اور ان کے شوہر سعود اداکار حسن احمد اور ان کی اہلیہ سنیتا مارشل اور طوبیٰ انور سمیت دیگر اداکاروں نے کردار ادا کیے تھے۔

ڈرامے کے تمام کرداروں کو سراہا گیا تھا اور ڈرامے کے اختتام پر شائقین نے اس کے دوسرے سیزن کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

اس وقت اگرچہ ڈرامے کی کاسٹ اور ٹیم نے مبہم انداز میں سیزن ٹو کا عندیہ دیا تھا لیکن انہوں نے کچھ واضح نہیں کیا تھا لیکن اب ڈرامے کا پرومو ٹیزر جاری کردیا گیا۔

جاری کیے گئے پرومو ٹیزر میں پہلے سیزن کے تمام کرداروں کو دکھایا گیا ہے جو یہ بولتے نظر آتے ہیں کہ ان کی کہانی ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

پرومو ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈرامے کے دوسرے سیزن میں تمام وہی اداکار شامل ہوں گے جو پہلے سیزن میں تھے اور ڈرامے کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی، جہاں ختم ہوئی تھی۔

’بے بی باجی‘ کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی تھی جبکہ تحسین خان نے اس کی ہدایات دی تھیں اور دوسرے سیزن کو بھی انہوں نے ہی مکمل کیا ہے۔

دوسرے سیزن کا نام ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ رکھا گیا ہے اور اسے جلد نشر کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن اسے نشر کرنے کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024