• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm

پاک-آسٹریلیا آخری ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ

شائع January 3, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ایک بار پھر ٹاپ آرڈر ناکام ہوا، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھالا، تینوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرے اور آخری میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری روز بھی قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنر عبداللہ شفیق 0.2 اوورز میں صرف بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے اور اسٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب نے بھی کوئی جارحانہ اننگز نہ کھیلیں اور صرف دو رنز بنا کر ہیزل وڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

بعدازاں بابر اعظم اور شان مسعود نے اسکور کو آگے بڑھایا، لیکن بابر اعظم بھی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پیٹ کمنز نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

سعود شکیل بھی 5 رنز کے مہمان رہے، قومی ٹیم نے 100 سے زائد رنز بنالیے ہیں۔

محمد رضوان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کرلی لیکن 190 کے مجموعے پر وہ 103 گیندوں پر 88 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر جوش ہیلزوڈ کو کیچ دے بیٹھے۔

ساجد خان 15 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر نتھن لیون کو کیچ دے بیٹھے۔

سلمان علی آغا نے بھی 66 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور مچل اسٹارک کی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو کیچ دے بیٹھے، جس کے یکے بعد حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے۔

اس دوران ساجد خان بھی 15 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بنے۔

نویں وکٹ کی شراکت میں عامر جمال اور میر حمزہ نے 86 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کا اسکور 313 رنز تک پہنچایا۔

عامر جمال نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ نتھین لائن کا شکار بنے۔

میر حمزہ 7 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، پوری ٹیم نے مجموعی طور پر 313 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4، مچل اسٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نتھین لائن اور مچل مارش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ:

کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان شان مسعود، اوپنر صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024