• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm

کراچی میں کل سے بوندا باندی، ہلکی بارشوں کی پیش گوئی

شائع January 3, 2024
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے کل سے شہرِ قائد میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل سے شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش سے کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024