• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

مسلم لیگ (ن) کی فیصلہ سازی اب نواز شریف کے ہاتھ میں نہیں رہی، سردار مہتاب

شائع January 5, 2024
۔— فائل فوٹو آن لائن فوٹو۔
۔— فائل فوٹو آن لائن فوٹو۔

مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما و سابق وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سردار مہتاب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی فیصلہ سازی اب نواز شریف کے ہاتھ میں نہیں رہی۔

ڈان نیوز کے مطابق وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ’ووٹ کو عزت دو‘ کا بیانیہ جبکہ جماعت کوئی اور بیانیہ چاہتی ہے، جماعت کی نئی قیادت قائد مسلم لیگ (ن) کو سمجھوتہ کرنے پر مجبور کیے ہوئے ہیں، مسلم لیگ (ن) میں اب سینئر قائدین کی گنجائش نہیں رہی ہے۔

سردار مہتاب نے بتایا کہ میں اسٹیبلیشمنٹ سے لڑنے والے نواز شریف کو جانتا ہوں، نواز شریف سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو دیکھنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے جو کروایا جا رہا ہے یہ ان کی سوچ نہیں ہے، پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے سینئر پارٹی قائدین بھی جماعت سے دور ہو رہے ہیں، کسی اور راستے سے اقتدار کی خواہش کو قبول کرنا مشکل ہے، مسلم لیگ (ن) اپنا تشخص کھو رہی ہے۔

سابق وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نظریے سے انحراف کررہی ہے، موجودہ قیادت ان اصولوں سے انحراف کررہی ہے جو ن لیگ کا خاصہ رہا ہے، جماعت پر نواز شریف کے خاندان کا عمل دخل بڑھ گیا ہے، تجربہ رکھنے والے سیاستدانوں کو گھر نہیں بیٹھنا چاہیے، سینئر سیاستدانوں کا پارلیمنٹ میں کردار بنتا ہے۔

’یہی سنائی دیتا ہے کہ آئندہ حکومت نواز شریف کی ہوگی‘

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو یقین ہے الیکشن کا نتیجہ ان کے حق میں آئے گا، اسی لیے وہ انتخابی مہم میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں، یہی سنائی دیتا ہے کہ آئندہ حکومت نواز شریف کی ہوگی، الیکشن کے نتائج پہلے سے نظر آرہے ہیں، آئندہ پارلیمنٹ خطرے میں رہے گی۔

سردار مہتاب نے کہا کہ دیکھائی دے رہا ہے کہ عمران خان الیکشن نہیں لڑ سکیں گے، پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ بھی تتر بتر ہوگیا ہے، نواز شریف کے لیے الیکشن کے راستے صاف کردیے گئے ہیں، الیکشن کے بعد مسلم لیگ کے لیے آسان صورتحال نہیں دیکھتا ہوں۔

’الیکشن آزاد حیثیت میں لڑوں گا‘

سابق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ الیکشن آزاد حیثیت میں لڑوں گا، نئی جماعت کے قیام پر الیکشن کے بعد غور ہوگا، انتخابات کے باعث نئی جماعت کے قیام کو التوا میں ڈال دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس سردار مہتاب نے مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024