• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

ہانیہ عامر کی بھارتی گانے’بجلی بجلی’ پر ڈانس ویڈیو وائرل

شائع January 8, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے وائرل ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی ہانیہ عامر کی ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر کو اپنے دوست موسیقار نایل وجاہت سمیت دیگر کے ہمراہ رقص کرتی دکھائی دیں۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو بھارتی گانے ’بجلی بجلی‘ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

’بجلی بجلی‘ گانا ہارڈی سندھو، بی پراک اور پلک تواری نے دو سال قبل ریلیز کیا تھا۔

ہانیہ عامر کی جانب سے بھارتی گانے پر دوستوں کے ہمراہ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

زیادہ تر اداکاروں نے گانے اور اس پر کیے گئے ڈانس کو زہر قرار دیا، تاہم بعض لوگوں نے اداکارہ کے رقص کی تعریفیں بھی کیں۔

کچھ افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ویڈیو میں ہانیہ عامر کی ڈانس کو تلاش کر رہے ہیں، وہ کہاں ہے؟

بعض صارفین نے اداکارہ کی جانب سے بھارتی گانے پر ڈٖانس کرنے کے عمل کو سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اب اداکارہ کو ایسی بچکانہ باتیں ختم کردینی چاہئیے۔

’بجلی بجلی‘ پر ڈانس کی ویڈیو سے قبل بھی ہانیہ عامر کی مختلف ڈانس ویڈیوز اور نامعلوم پراسرار افراد کے ساتھ تصاویر و ویڈیوز شیئر کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

کچھ عرصہ قبل ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کے ساتھ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ملاقاتیں کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024