• KHI: Fajr 4:22am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:28am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:23am Sunrise 5:05am
  • KHI: Fajr 4:22am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:28am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:23am Sunrise 5:05am

پنجاب میں 10ہزار طلبہ کو بلاسود، آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

شائع January 9, 2024
وزیراعلیٰ محسن نقوی آج مقامی ہوٹل میں  طلبہ و طالبات کو الیکٹر ک بائیکس دینے کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز  کریں گے—فائل فوٹو:
وزیراعلیٰ محسن نقوی آج مقامی ہوٹل میں طلبہ و طالبات کو الیکٹر ک بائیکس دینے کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے—فائل فوٹو:

حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے 10ہزار طلبہ کو بلاسود، آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ میں کمی کے لیے ماحول دوست اقدام کرتے ہوئے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا۔

اقدام کے تحت پنجاب بھرمیں طلبہ و طالبات کو بلاسود آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، پہلے مرحلے میں بینک آف پنجاب کے تعاون سے 10ہزار طلبہ و طالبات کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی آج مقامی ہوٹل میں طلبہ و طالبات کو الیکٹر ک بائیکس دینے کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024