• KHI: Fajr 4:22am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:28am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:23am Sunrise 5:05am
  • KHI: Fajr 4:22am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:28am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:23am Sunrise 5:05am

کراچی: بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں میں کورونا ’جے این ون‘ ویرینٹ کی تصدیق

شائع January 9, 2024
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کراچی کے ہوائی اڈے پر بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں میں کورونا ’جے این ون‘ ویوینٹ کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جانچ کے لیے بھیجے گئے 6 میں سے 2 مسافروں میں کورونا کی نئی قسم رپورٹ ہوئی ہے، مسافر بینکاک اور ابوظہبی سے کراچی پہنچے تھے، دونوں مسافروں کو گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت جاری کردی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کی روک تھام سے متعلق اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) نے ایڈوائزری جاری کردی تھی۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ شہری صابن اور پانی سے بار بار اور اچھی طرح ہاتھ دھوئیں، صابن اور پانی دستیاب نہ ہونے پر ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔

آئی ایچ آر اے کی ایڈوائزری کے مطابق شہری چھینکتے یا کھانستے وقت منہ اور ناک کو کہنی سے ڈھانپ لیں، بیمار مریض گھر پر رہیں، آرام کریں اور ہجوم سے بچیں اور صحت یابی تک سماجی دوری کے اقدامات پر عمل ضرور کریں۔

اس کے علاوہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے بھی لازمی گریز کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کورونا کے نئے ویرینٹ کے 4 مشتبہ کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ کئی ممالک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پاکستان میں تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ بھی شروع کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024