• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

کراچی میں پنک بسیں خواتین چلائیں گی

شائع January 12, 2024
— فوٹو: میر کیریو
— فوٹو: میر کیریو

سندھ حکومت کی جانب سے دارالحکومت کراچی میں خصوصی طور پر خواتین کے لیے شروع کی گئی پنک بسں سروس کو چلانے کے لیے خواتین ڈرائیورز کو تربیت دیے جانے کا پروگرام آخری مراحل میں داخل ہوگیا، جلد ہی خواتین بسوں کو چلاتی دکھائی دیں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈرائیونگ کی تربیت حاصل لینے والی 90 فیصدخواتین کے پاس لرننگ لائسنس تک بھی نہیں اور انہیں براہ راست پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔

اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ تربیت لینے والی بعض خواتین ڈرائیورز کو ٹریفک کے گرین، ریڈ اور ییلو سگنل کا مطلب بھی معلوم نہیں اور نہ ہی انہیں ٹریفک قوانین کا علم ہے۔

خواتین ڈرائیورز کو مہران ڈیپو میں تربیت دی جا رہی ہے اور ان کی تربیت رواں ماہ 15 جنوری تک مکمل ہوجائے گی، جس کے بعد وہ کراچی کی سڑکوں پر بسیں دوڑاتی دکھائی دیں گی۔

پنک بسوں کی ڈرائیونگ خواتین کی جانب سے کیے جانے کے بعد سندھ کا دارالحکومت ملک کا پہلا شہر بن جائے گا، جہاں خواتین پبلک ٹرانسپورٹ چلاتی دکھائی دیں گی۔

سندھ حکومت نے خواتین کے لیے خصوصی پنک بس سروس کا آغاز گزشتہ برس کیا تھا، جسے کافی سراہا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024