• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

کامران بنگش سمیت پی ٹی آئی اراکین کا انتخابی نشانات کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع

شائع January 15, 2024
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش سمیت متعدد سابق اراکین اسمبلی نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر کامران بنگش، آصف خان، آفتاب عالم اور شفیع اللہ نے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) اور ریٹرننگ افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کامران بنگش کو وائلن کا انتخابی نشان دیا گیا، ان کے مخالف امیدوار کو باجا دیا گیا ہے، دونوں نشان ایک جیسے نظر آرہے ہیں، ووٹرز کو فرق کرنے میں دشواری ہوگی۔

مزید کہا گیا ہے کہ کامران بنگش کے مخالف امیدوار کا نام بھی کامران ہی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن،ڈی آر او اورریٹرننگ افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024