پاک فوج، رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری مشقوں کا آغاز

شائع January 21, 2024
ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں ممالک کے قومی پرچم کی رونمائی کے دوران قومی ترانوں کی دھُن بھی بجائی گئی—فوٹو:آئی ایس پی آر

اوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مشترکہ ٹریننگ کے آغاز پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے بہترین عسکری ڈرل پیش کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشترکہ عسکری ٹریننگ سے دونوں ممالک کی افواج کے دستوں کو اجتماعی جنگی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی پرچم کی رونمائی کے دوران قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ تقریب کے مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر تھے، مہمان خصوصی نے دونوں ملکوں کی افواج کے افسروں اور جوانوں کو ٹریننگ کے بیجز لگائے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024