• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک لائسنس کی تجدید کیخلاف عدالت جانےکا اعلان

شائع January 21, 2024
حافظ نعیم الرحمٰن  نے کہا کہ  مینڈیٹ کے ساتھ جماعت اسلامی آئے گی تو کراچی  کی گنتی پوری کرائے گی—فوٹو:ڈان نیوز
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مینڈیٹ کے ساتھ جماعت اسلامی آئے گی تو کراچی کی گنتی پوری کرائے گی—فوٹو:ڈان نیوز

جماعت اسلامی نے کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کے فیصلے کے خلاف عدالت جانےکا اعلان کردیا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو دیے گئے لائسنس کوعدالت میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک سب سے مہنگی بجلی بنارہی ہے، عوام دشمن کے الیکٹرک کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ، کےالیکٹرک کی اجارہ داری کو توڑیں گے، کےالیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرکےعوام کونجات دلائیں گے، کےالیکٹرک کے لائسنس کو کینسل کرائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مینڈیٹ کے ساتھ جماعت اسلامی آئے گی تو کراچی کی گنتی پوری کرائے گی، پہلا نقطہ یہ ہے کہ شہر کی گنتی پوری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھاری مینڈیٹ سے آئے گی، ہم کراچی کے لوگوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024