• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

’لوگوں کو میری چوائس کا پتا ہے‘، شعیب کیساتھ شادی کی افواہوں پر عائشہ عمر کی ویڈیو وائرل

شائع January 22, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ماضی میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز شعیب ملک کیساتھ شادی کرنے کی افواہوں پر اداکارہ عائشہ عمر کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’لوگوں کو میری چوائس اور اصولوں کا اچھی طرح پتا ہے‘۔

شعیب ملک نے 20 جنوری 2024 کو اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرکے پاکستانی عوام کو حیران کردیا تھا، ان کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی۔

ثانیہ مرزا سے شادی کے 8 سال بعد ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں اور پھر علیحدگی اور طلاق کی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں، تاہم 21 جنوری 2024 کو ثانیہ مرزا کی فیملی نے بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دونوں کے درمیان کچھ ماہ قبل طلاق ہوچکی ہے۔

شعیب ملک کی ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد ان سے متعلق پرانی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو اداکارہ عائشہ عمر کی ہے جس میں وہ شعیب ملک کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر حیرانی کا اظہار کررہی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں تو اس دوران شعیب ملک اور عائشہ عمر کے تعلقات کی خبریں بھی وائرل ہورہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر دونوں کے رومانوی فوٹوشوٹ کی بنا پر الزام لگایا جارہا تھا کہ دونوں کے آپس میں رومانوی تعلقات ہیں اور شادی کرنے والے ہیں۔

حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں عائشہ عمر نے عفت عمر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر میری نجی تصاویر گردش کرتی رہیں، بہت ساری افواہیں پھیلائی جاچکی ہیں، لوگوں نے شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کردی تھی۔‘

عائشہ عمر نے مزید کہا کہ ’میرے خاندان کے کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ یہ سچ ہے، جو لوگ مجھے جانتے ہیں انہیں اچھی طرح میری چوائس، اصول اور اقتدار کا بھی پتہ ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024