• KHI: Maghrib 6:20pm Isha 7:35pm
  • LHR: Maghrib 5:49pm Isha 7:09pm
  • ISB: Maghrib 5:53pm Isha 7:16pm
  • KHI: Maghrib 6:20pm Isha 7:35pm
  • LHR: Maghrib 5:49pm Isha 7:09pm
  • ISB: Maghrib 5:53pm Isha 7:16pm

سیکیورٹی فورسز کا ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

شائع January 22, 2024
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا—فوٹو:آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا—فوٹو:آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن ژوب کے علاقے سمبازا سیکٹر میں کیا گیا، مارے گئے دہشت گرد فورسز کےخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024