• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

گٹارسٹ و موسیقار عدنان آفاق انتقال کر گئے

شائع January 29, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

آرٹس کونسل آف پاکستان،کراچی (اے سی پی) کے شعبہ موسیقی کے سربراہ، موسیقار و نامور گٹارسٹ عدنان آفاق کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات و اقلیتی امور اور کراچی آرٹس کونسل کے صدر سید احمد شاہ نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغرت کی دعائیں بھی کیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات سندھ کے ٹوئٹر ہینڈل سے عدنان آفاق کے انتقال کی تصدیق کی گئی اور ساتھ ہی نگران صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے گہرے افسوس کا اٖظہار بھی کیا گیا۔

کراچی آرٹس کونسل کی ٹوئٹ میں بھی عدنان آفاق کے انتقال کی تصدیق کی گئی، جس پر ان کے طلبہ، مداحوں اور ساتھیوں نے کمنٹس کرتے ہوئے گہرے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

عدنان آفاق پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ چند ہفتوں سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولاجی آف ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) میں زیر علاج تھے اور انہیں چوتھے درجے کا کینسر تھا۔

عدنان آفاق کا شمار ملک کے چند معروف ترین گٹارسٹ میں ہوتا تھا، انہیں ملک میں گٹار کا بادشاہ بھی کہا جاتا تھا، انہوں نے مختلف بینڈز کے درجنوں نئے گٹارسٹس اور موسیقاروں کو تربیت فراہم کی۔

عدنان آفاق گزشتہ چند سال سے کراچی آرٹس کونسل میں نئے موسیقاروں کو تربیت کے لیے کھولے گئے شعبہ موسیقی کے سربراہ تھے اور انہوں نے درجنوں نئے طلبہ کو موسیقی اور خصوصی طور پر گٹار کی تربیت دی۔

عدنان آفاق کے انتقال پر موسیقی، ادب، فنون لطیفہ سمیت شوبز سے وابستہ شخصیات نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت بھی دعائیں بھی کیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024