• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

ٹی وی میزبان ارم چوہدری انتقال کر گئیں

شائع January 29, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف ٹی وی میزبان ارم چوہدری کے انتقال پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق نگران وزیر اطلاعات نے ارم چوہدری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے بیان میں ان کی موت پر اظہار افسوس کیا۔

نگران وزیر اطلاعات نے ارم چوہدری کی موت کو صحافت کے لیے دھچکا اور نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے لواحقین کے لیے بھی دعا کی۔

ارم چوہدری کے اچانک انتقال کی خبر صحافی اور یوٹیوبر مغیث علی نے دی تھی، جنہوں نے 27 جنوری کو بتایا کہ میزبان انتقال کر گئیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ارم چوہدری کا 27 جنوری کو بھی ٹی وی پر شو تھا اور انہیں پروگرام کرنے کے لیے اسٹوڈیو آنا تھا لیکن اچانک ان کی موت ہوگئی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ارم چوہدری نے زندگی میں انتہائی مشکل حالات کا سامنا کیا، انہوں نے دو بچوں کی پرورش کی اور وہ اپنے بچوں کی واحد امید اور سہارا تھیں۔

صحافی نے بتایا کہ انہوں نے ارم چوہدری کے ساتھ ماضی میں کام بھی کیا لیکن انہوں نے میزبان کی اچانک موت کی وجہ نہیں بتائی۔

ٹی وی میزبان کی اچانک موت کی خبر سننے کے بعد کئی صارفین حیران رہ گئے اور مختلف چہ مگوئیاں شروع ہوئیں۔

بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ ارم چوہدری برین ٹیومر کا شکار تھیں اور کینسر کے آخری اسٹیج کی مریضہ تھیں، تاہم ان کے انتقال کی خبر دینے والے صحافی نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

دوسری جانب ایک خاتون یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں شکوک کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ اگر ارم چوہدری کینسر کے آخری اسٹیج کی مریضہ تھیں تو کس طرح وہ ٹی وی پروگرام کرتی رہیں اور انہوں نے کیسے اور کیوں علاج نہیں کروایا اور ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر ان کے قریبی ساتھیوں کو کیوں نہیں تھی؟

خاتون یوٹیوبر نے بتایا کہ ارم چوہدری کے پہلے شوہر برین ٹیومر کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے، جن سے انہیں دو بچے بھی ہیں۔

خاتون یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں ارم چوہدری کی تصویر ایک مرد کے ساتھ دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ان کے دوسرے شوہر تھے اور مبینہ طور پر اہلیہ اور شوہر کے درمیان کچھ تلخیاں ہوئیں، جس کے بعد ٹی وی میزبان کی اچانک موت کی خبر سامنے آئی۔

تاہم خاتون یوٹیوبر کے دعووں کے حوالے سے کسی اور کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں آیا۔

خیال رہے کہ ارم چوہدری روز ٹی وی نامی چینل میں کرنٹ افیئرز کا پروگرام کرتی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024