• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ

شائع January 29, 2024
جمیل احمد نے کہا کہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے — فائل فوٹو: اے پی
جمیل احمد نے کہا کہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے — فائل فوٹو: اے پی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نئے نوٹوں کو بین الاقومی سیکیورٹی فیچرز کے تحت چھاپا جائے گا۔

نئے نوٹوں کو رنگ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

جمیل احمد نے کہا کہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہے مارچ تک مکمل ہوگا۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024