• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

ایران میں قتل کیے گئے 9 پاکستانیوں کی میتیں آج وطن واپس لائی جائیں گی، دفتر خارجہ

شائع January 31, 2024
—فائل فوٹو: ایکس
—فائل فوٹو: ایکس

ایران میں قتل کیے گئے 9 پاکستانی شہریوں کی میتیں آج وطن واپس لائی جائیں گی۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 9 پاکستانیوں کی میتیں آج پاک-ایران سرحد تافتان سے ملتان میں ائیر لفٹ کی جائیں گی۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں مرحومین کے ساتھ ہیں، خدا انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

یاد رہے کہ 27 جنوری کو ایران میں پاک ایران سرحدی علاقے بمپشت سروان میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 پاکستانی شہریوں کو قتل کردیا تھا۔

نامعلوم مسلح افراد نے پاک ایران سرحد کے قریب فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں کو قتل اور تین کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے 5 افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے اور لواحقین کے مطابق شہید پاکستانی ایران میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024