• KHI: Fajr 4:22am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:28am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:23am Sunrise 5:05am
  • KHI: Fajr 4:22am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:28am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:23am Sunrise 5:05am

مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی

شائع January 31, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مالیاتی لحاظ سے ملا جلا رجحان رہا اور درآمدات، و کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر میں بھی بہتری آئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کی رپورٹ جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ چھ ماہ کے دوران گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی اور ہم گندم کا مقررہ پیداواری ہدف 3کروڑ 21لاکھ ٹن حاصل کر لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق برآمدی شعبوں کو خام مال کی سپلائی بہتر ہورہی ہے اور مالی سال کے 6ماہ میں ترسیلات زر، درآمدات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے۔

اس حوالے سے بتایا کہ اس دوران ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی، سرمایہ کاری، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر 6.8فیصد کم ہوئیں جبکہ برآمدات میں 7.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا دسمبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 77.1 فیصد کی کمی آئی اور ایف بی آر محصولات میں 30.3 اور نان ٹیکس آمدنی میں 116.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اسی طرح رواں مالی سال جولائی تا دسمبر بجٹ خسارہ 43فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 683 ارب روپے سے 2ہزار 408 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024