• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

وسیم اکرم کی ریورس سوئنگ سے سب ڈرتے تھے، سنجے دت

شائع January 31, 2024
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور بالی وڈ اسٹار سنجے دت— فائل فوٹوز: اے ایف پی/ این ڈی ٹی وی
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور بالی وڈ اسٹار سنجے دت— فائل فوٹوز: اے ایف پی/ این ڈی ٹی وی

بالی وُڈ اسٹار سنجے دت بھی پاکستان کے سابق کپتان او سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مداح نکلے۔

دبئی میں ایک ایونٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سنجے دت نے کہا کہ میں وسیم بھائی کے ساتھ یہاں بلائے جانے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں، وہ میرے بھائی ہیں جنہیں میں کئی سالوں سے جانتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بہترین کرکٹرز دیکھے یہ ان میں سے ایک ہیں اور وہ کرکٹ کے بھگوان ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے وسیم اکرم کی باؤلنگ بالخصوص ریورس سوئنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ریورس سوئنگ سے سب ڈر جاتے تھے۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی فاسٹ باؤلنگ کا ہر خاص و عام معترف ہے اور وہ آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔

ٹیسٹ اور ون ڈے میں دو، دو ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرنے والے وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 414 وکٹیں حاصل کیں۔

1996 اور 1999 ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے سوئنگ کے سلطان نے 356 ون ڈے میچوں میں 502 وکٹیں لیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024