• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

8 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

شائع February 7, 2024
—فائل فوٹو: ایکس
—فائل فوٹو: ایکس

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند رہے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ بارڈر بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 9 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر معمول کے مطابق کھل جائے گا۔

اسی حوالے سے بارڈر حکام کا بھی کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر طورخم بارڈر کو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بارڈر حکام نے بتایا ہے کہ الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طور خم بارڈر پر 24 گھنٹے تک ہر قسم کی آمدورفت معطل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طورخم سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، بارڈر پر کسٹم سمیت تمام سرکاری دفاتر بھی بند رہیں گے۔

بارڈر حکام کے مطابق کسی کو بھی بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024