• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

سوات کے سیاحتی مقامات مالم جبہ، کالام میں برفباری

شائع February 18, 2024
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

سوات کے سیاحتی مقامات مالم جبہ اور کالام کے علاوہ وادی کاغان اور مری میں برفباری جاری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلسل برفباری کے بعد سیاحتی مقامات میں ہر سو سفیدی چھاگئی، خوبصورت نظاروں سے لطف اٹھانے سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا۔

میدانی علاقوں مینگورہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اسی طرح ایبٹ آباد شہر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا، مقامی لوگ انگیٹھیاں جلاکر سردی کی شدت دور کرنے پر مجبور ہیں۔

ویدر اپڈیٹس کے مطابق کوائی کاغان وادی میں وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے-

ویدر اپڈیٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ملکہ کوہسار مری میں بھی ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024