• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

پی ایس ایل 9: کیا لاہور قلندرز پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرپائے گی؟

شائع February 28, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو رواں سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں مشکلات کا سامنا ہے، شاہین آفریدی کی زیر قیادت ٹیم اب تک ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔

لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے، ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور تمام میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب 2 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قلندرز کا مقابلہ بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی کے خلاف ہوگا۔

تاہم اب لاہور قلندرز کو ٹورنامنٹ میں واپس آنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ لاہور قلندرز کو پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے باقی چاروں میچز جیتنے ہوں گے، جس سے انہیں کل 8 پوائنٹس ملیں گے لیکن قلندرز کے لیے ایسا کرنا مشکل ہوگا۔

عام طور پر فائنل فور میں پہنچنے کے لیے 10 پوائنٹس کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ممکنہ طور پر لاہور یہ ہدف حاصل نہیں کر پائے گا، جس کی وجہ سے اس کے لیے پلے آف میں جانا ناممکن ہو جائے گا۔

لاہور قلندرز کو امید ہے کہ پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائے گی کیونکہ کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے ابھی تک 6 میچ نہیں کھیلے ہیں، اگر یہ تینوں ٹیمیں اپنے اگلے میچز ہار جائیں اور لاہور اپنا اگلا میچ جیتنے میں کامیاب ہوجائے تو قلندرز ٹونامنٹ میں واپس آسکتے ہیں۔

تاہم اگر 2 مارچ کو ہونے والے میچ میں قلندز کو لگاتار ساتویں شکست کا سامنا ہوا تو وہ ٹونامنٹ سے باہر ہوجائیں گے۔

27 فروری کو ملتان سلطانز کی جانب سے لاہور قلندرز کو شکست کے بعد پوئنٹس ٹیبل

لاہور کے پی ایس ایل 9 میں باقیہ میچز

2 مارچ: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز

6 مارچ: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز

9 مارچ: کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز

10 مارچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز

پلے آف میچز

14 مارچ 2024 کوالیفائر

15 مارچ 2024 ایلیمینیٹر 1

16 مارچ 2024 ایلیمینیٹر 2

18 مارچ 2024 فائنل

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024